ارجنٹائن کے فٹبالر لائنل میسی پر پابندی لگ گئی

کوپا امریکا پر کرپشن کے الزامات لگانا ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کو مہنگا پڑ گیا۔ ساؤتھ امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے میسی پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔کوپا امریکا سیمی فائنل میں برازیل کے خلاف دو صفر سے شکست کے بعد لائنل میسی نے کوپا امریکا کو فکس قراردیا تھا۔اسٹار فٹبالر نے کہا تھا کہ برازیل کو جتوانے کیلئے ٹورنامنٹ فکس کیا گیا تھا۔ متنازعہ بیان پر ساؤتھ امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے لائنل میسی پر3 ماہ کی پابندی لگادی۔ انھیں 50 ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ ان پر پابندی صرف انٹرنیشنل میچز پر لگائی گئی ہے، ڈومیسٹک مقابلوں میں انھیں شرکت کی اجازت ہے۔تاہم لائنل میسی پابندی کیخلاف 7 روز میں اپیل دائر کرسکتے ہیں