وعدے پورے نہ کرنے پر شہریوں نے میئر کو رسی سے باندھ دیا

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو میں میئر کی جانب سے وعدوں پورے نہ کیے جانے اور ناقص کارکردگی پر پر شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ شہریوں نے میئر کو رسی سے باندھ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلٹیپیک چیاپس کے میئر نے علاقے کا حالات جائزہ لینے کے لیے جب علاقے کا دورہ کیا تو تو شہریوں نے غصہ اتارتے ہوئے رسی کے ذریعے دیوار کے ساتھ باندھ دیا۔ مقامی افراد کو علاقے کے میئر سے شکایات تھیں کہ انہوں نے عوامی فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا اور وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔
احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ میئر کی ناقص کارکردگی سے تھک چکے تھے، انہوں نے انتخابات کے دوران مہم میں وعدہ کیا تھا کہ سڑکیں بچھائیں گے، انفرااسٹرکچر ٹھیک کریں گے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے لیکن سب وعدے وفا نہ ہو سکے جو اب ناقابل برداشت ہے۔اس سے قبل بھی ہیوکسٹن کے میئر کو مقامی افراد نے وعدے پورے نہ کرنے پر خواتین کے ملبوسات زیب تن کروا کر علاقے کے چکر لگوائے تھے۔