وسطی امریکی ملک نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کردیا

وسطی امریکہ میں واقع ملک جمہوریہ نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اور سفیر بھی نامزد کردیا ہے۔فلسطینی خبر رساں ادارہ ‘وفا’ کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں سے نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیکارا گوا نے مازن خفش کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ مازن خفش ایک فلسطینی نژاد شہری ہیں جن کا خاندان غرب اردن کے نابلس شہر میں آباد ہے۔خفش اس وقت رام اللہ میں ہیں۔ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ ریاض المالکی نے امید ظاہر کی دوسرے ممالک بھی فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔