برسلز: سفارتخانہ پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

برسلز(حافظ انیب راشد)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میں جمعہ کو بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔بریفنگ سفارت خانے میں موجود سب سے سینئیر افسر نے دی۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پیدا کردہ صورتحال اور اس پر حکومت پاکستان کے رد عمل اور اس سے جڑے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء میں سے ریاض خان، حاجی وسیم، ڈاکٹر منظور ظہور، کونسلر ناصر چوہدری، شیخ الیاس، چوہدری نصیر، شیخ شکیل، امجد شاہ، نوید خان، محمد اقبال اور لطیف بھٹی کے علاوہ خالد جوشی نے اپنی تجاویز پیش کیں۔