چوہدری نزاکت حسین مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری موسیٰ الہی کے اعزاز میں 30اگست کو عشائیہ دیں گے

بارسلونا(دوست نیوز)معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت چوہدری نزاکت حسین 30 اگست کو چوہدری وجاہت حسین سابقہ وفاقی وزیر کے صاحبزادے چوہدری موسی الہی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیں گے۔ اس بات کا اعلان چیرمین پاکستان مسلم لیگ ق اسپین چوہدری امتیاز لوراں ،صدر مسلم لیگ ق اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ سے ایک ملاقات کے بعد چوہدری نزاکت حسین نے کیا۔ اس موقع پر چیرمین پاکستان مسلم لیگ ق اسپین چوہدری امتیاز لوراں ،صدر مسلم لیگ ق اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے چوہدری نزاکت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم سپین میں شرکت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہا۔