برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

لندن(دوست نیوز) بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف برطانیہ میں کشمیری بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔برطانوی ہائوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے تمام کشمیری اور پاکستانی تنظیمیں آزادی ،جمہوریت اور انسانیت پسند عوام مظاہرے میں بھر پور شرکت کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں انہیں یہ پیغام دیا جائے کہ ان مشکل ترین حالات اور آزادی کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں بھارت نے جو حالات پیدا کر رکھے ہیں نریندر مودی جس طرح کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔