قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب،کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں قونصلر اتاشی محموداشرف منصور نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام پڑھ کرسنایا
جبکہ قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے تاریخ پاکستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھئیے گا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو اپنی صحت کی فکر تھی اور انہیں فکر تھی کہ اگر یہ لمبا ہوتا گیااور جو مجھ سے کمنٹمنٹ کی ہے وہ بھی نا چلی جائے،یہ غلط داستان ہے کہ وہ دل میں چاہتے کیا تھے۔وہ دل میں کیبنٹ مشن پلان والی آل انڈیا فیڈریشن چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ چلن عام ہے کہ پہلے ناپسندیدہ افراد کو غدار کہہ دیا جاتا ہے بعد میں انہیں وزیراعظم بھی بنا دیا جاتا ہے۔
معروف صحافی سید فہد حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر صرف پاکستانی کی پہچان اپنانی چاہیئے جو اجتماعیت کی نشانی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے سیاسی نظریات رکھنے چاہیئے کہ جب وطن کی بات ہو تو صرف پیش نظر پاکستان ہونا چاہیئے۔
تقریب میں ارشد ساحل نے جشن ازادی کے حوالہ سے اپنا کلام سنایا جبکہ سعید حیدری اور قدیراے خان نے ملی نغمے پیش کئے ۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی 73 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔