پاکستانی وکشمیری کمیونٹی آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی

بارسلونا(دوست نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ کشمیر پر قبضے کے حوالے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔
۱۵ اگست جمعرات کو پاکستانی وکشمیری کمیونٹی اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین بھارت کے کشمیریوں پر جارحانہ مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے یومِ سیاہ منا رہی ہے. اس سلسلے میں تمام پاکستانی کمیونٹی سہ پہر 4 بجے پلاسا سان جائوما میں اکٹھی ہو گی. یوم سیاہ منائے گی جس میں کشمیر پر بھارتی فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹیوں سے بالائے طاق ہو کر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لے کر مارچ کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے وہ بھی بھرپوراحتجاج کریں۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ کل ہر ذی شعور پاکستانی کو یوم سیاہ میں شریک ہونا چاہیے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کاحصہ ہے۔
رہنما مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ یوم سیاہ پارٹی کی وابستگیاں بھلا کر منائیں گے۔
سب تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے.
Venue: Plaza Sant Jaume
Time: 4:00 pm