بھارت کے غیر آئینی اقدامات، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بہیمانہ ظلم کے خلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی اٹلی کا میلان میں یوم سیاہ

میلان(دوست نیوز)بھارت کے غیر آئینی اقدامات ،مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے بہیمانہ ظلم کے خلاف پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اٹلی،عوام دوست گروپ اٹلی،امامیہ اٹلی ،العصراٹلی اور دیگر تنظیمات اور پاکستانی وکشمیری رہنماوں سید سجاد حسین شاہ،میاں آفتاب احمد،چوہدری تجمل حسین کھٹانہ ،سید فخر امام،چوہدری حسنین گوندل ،ملک ندیم نے بھارتی قونصل خانہ میلان کے سامنے کرولی قلعہ کے میدان میں بھارت کے یوم آزادی 15اگست کو حکومت پاکستان کی آواز پر اٹلی سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
مقررین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی حقیقت کو تسلیم نہ کرکے اپنے جمہوریت پسند رویہ اور چہرہ کو مسخ کیا ہے۔ بھارت نے فلموں ڈراموں کے ذریعے جو امن پسند بھارت دکھایا وہ سب ڈرامہ ہی ثابت ہوا کیونکہ کشمیر خالصتان اور ناگالینڈ کے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا ہوا ہے۔بھارت میں کوئی بھی اقلیت سکون کی زندگی بسر نہیں کررہی ۔مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنا موثر کردار ادا کرے کیونکہ اگر کردار ادا نہ کیا گیا دونوں دونوں ممالک کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور یہ صرف ایشیا کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،خالصتان آزادی تحریک کے سکھ نمائندوں نے بھی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے ساتھ یوم سیاہ منایا اس موقع پر ایک سکھ نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ دیا
سکھ رہنمانے کہا کہ مسلمانوں سن لو خالصتان بنانے والے سکھ صرف مشرقی پنجاب میں موجود ہیں اور سکھوں کو دنیا میں کوئی اور ملک بھی نہیں جو ہماری مدد کو آئے ہم اکیلےآزادی کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن مسلمانوں کشمیر کے مسلمان اکیلے نہیں ہیں ان کے دنیا میں 52مسلمان ملک ہیں مسلمانوں تم کو ایک ہو جاؤ 52ملک ایک ہوجائیں اور کشمیر کو آزاد کرائیںسکھ رہنما نے کہا
احتجاجی شرکاء نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے۔


کشمیر سے ہمارا رشتہ کیالاالہ اللہ ،کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی مردہ باد ،بھارت مردہ باد،پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔