ہسپانوی امدادی جہازسے مزید تارکین وطن کو نکال لیا گیا

میڈرڈ (دوست نیوز) طبی وجوہات کی بنا پر امدادی جہاز اوپن آرمز سے مزید تارکین وطن کو نکال کر اطالوی جزیرے لمپیڈوسا منتقل کر دیا گیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تارکین وطن میں سے تین افراد کو طبی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ پروکٹیوکا اوپن آرمس کی ترجمان نے بتایا کہ تارکین وطن کو اطالوی ساحلی محافظ کی مدد سے لیمپیڈوسا لایا گیا ہے، جن میں سے 134 تارکین وطن اوپن آرمز میں سوار ہوگئے۔ یہ جہاز سے نقل مکانی کرنے والوں کی چھٹی ایمرجنسی انخلا تھی۔ جہاز میں عموما افریقی تارکین وطن کو لیبیا سے بحیرہ روم میں کشتیوں سے نکال لیا گیا تھا۔ پروکیٹا اوپن آرمز نے ٹویٹر میں مزید کہا کہ بورٹ میں موجود تمام افراد کو فوری طور پر اترنا ہوگا۔ وزیر اعظم جوسپی کونٹے نے کہا ہے کہ یوروپی یونین کے چھ ممالک فرانس ، جرمنی ، رومانیہ ، پرتگال ، اسپین اور لکسمبرگ نے جہاز میں پھنسے ہوئے کچھ تارکین وطن کو لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ لیکن اٹلی کے دائیں بازو کے وزیر داخلہ میٹیو سالوینی نے اپنے مسافروں کو اتارنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔