اسپینش لیگ لالیگا اور انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری

سویلیا نے اسپانیول کو دو صفر سے شکست دیکر اسپینش فٹبال لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔اسپینش فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سویلیا نے اسپانیول کو دوصفر سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں سویلیا نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم کی جانب سے سرجیو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور کھاتہ کھولا۔دوسرے ہاف میں نولیٹو نے گیند جال میں پہنچا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ دو گولوں کی واضح برتری سے سویلیاں نے میچ باآسانی جیت لیا۔دوسری جانب انگلش پریمیئرلیگ میں چیلسی اور لیسٹرسٹی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ بالا آخر برابری پر ختم ہوا۔ میچ میں میسن ماؤنٹ نے کھیل کے ساتویں منٹ میں ہی گول کر کے چیلسی کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف میں ول فریڈ نے ہیڈر پر گول کرکے میچ برابر کردیا