مون شہزاد بھٹی کے والد محترم الحاج محمد اشرف بھٹی فریضہ حج ادا کرنے کے بعد بارسلونا پہنچ گئے

بارسلونا(دوست نیوز)معروف بزنس مین مون شہزاد بھٹی کے والد محترم الحاج محمد اشرف بھٹی فریضہ حج ادا کرنے کے بعد بارسلونا پہنچ گئے،بارسلونا ائیر پورٹ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے پھولوں کی مالا پہنا کر پرتپاک استقبال کیااور فریضہ حج کی ادائیگی پر دلی مبارک باد دی۔
استقبال کرنے والوں میں چوہدری حاجی علی نشابر وڑائچ، خالد شہباز چوہان، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، معین عدن وڑائچ، نشان علی بھٹی، ساجد خان، علیان شہزاد بھٹی، اذلان شہزاد بھٹی، شامل ہیں۔
واپسی پر تمام دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.