اپنوں کی خوشیوں میں شرکت کے لیے گئے فرانسیسی نژاد پاکستانی لٹ گئے

اپنے ہی آبائی وطن میں فرانسیسی نژاد پاکستانی لٹ گئے۔ تا حال ملزمان پولیس کے شکنجے سے باہر ، متاثرین کی حکام سے مدد کی درخواست،
راولپنڈ(اشفاق چوہدری)راولپنڈی ویسٹرج کے علاقے میں ڈکیتی،مسلح ڈاکو فرانس میں مقیم پاکستانی فیملی سےنقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے،،پیرس کے علاقے بوندی کے رہائشی ملک رشید کی فیملی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان گئے ہوئے تھے،،شادی سے واپسی پر گھر کے سامنے مسلح ڈاکووں نےاسلحہ دکھا کر لوٹ لیا،،مقدمہ درج، تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکے،فرانسیسی فیملی نے اعلی حکام سے نوٹس کامطالبہ کیاہے، اوورسیز پاکستانیوں میں اسطرح کی کاروائیوں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی،،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج “ ڈیلی آپ نیوز “نے حاصل کر لی۔