منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو ،پاکستان ایسوسی ایشن لاریوخا، سپین کے زیر اہتمام یوم آزادی کا پروگرام

بارسلونا(پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو ،پاکستان ایسوسی ایشن لاریوخا، سپین کے زیر اہتمام یوم آزادی کے پروگرام کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا ،کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جو Ayuntamiento(میونسپل حال) سے شروع ہو ئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ قاری غلام مجتبی اُندلسی نے حاصل کی جبکہ حافظ محمد خلیل نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے بعد میں ریلی کا آغاز ہواجواپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی Plaza Esponlo میں گورنر کے آفس کے سامنے جا کر اختتام پزیر ہوئی. جہاں پر مقررین میں مقامی زبان میں اظہار خیال کرتے ہو لوگوں کو کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کشمیری قیادت کو پابند سلاسل اور کشمیر میں جاری پچھلے تیرہ دن سے کرفیو اور ہر قسم کی ضروریات زندگی سے محروم کشمیری عوام کے حالات سے آگاہ کیا،ریلی میں لوگرونیو ں کے علاوہ Vitoria,Bilbao,Pamplona سے بھی کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی.