پاکستان مسلم لیگ ق ویلنسیا کے صدر چوہدری ریاست علی دھوتھڑ اور دیگر کی چوہدری شجاعت حسین کے لئے دعائے صحت کی تقریب

ویلنسیا(دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین شدید علیل ہیں اور جرمنی میں زیر علاج ہیں، پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکنان چوہدری شجاعت حسین کی صحت کی بحالی کے لئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کر رہے ہیں
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق ویلنسیا کے صدر چوہدری ریاست علی دھوتھڑ نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ویلنسیا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لئے دعا کی۔
دعائیہ تقریب میں چوہدری ارشاد اللہ،چوہدری لیاقت چیمہ، حاجی محسن للہ ،شاہد حمید آرائیں، چوہدری قربان مرہانہ، چوہدری فلک شیر دھوتھڑ،نوید ہنجرا، چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری نجیب اللہ گھمن اور دیگر دوست احباب شامل ہیں۔