فیفا نے فٹبال کے بہترین گول شارٹ لسٹ کرلئے

فيفا نے دنيائے فٹبال کے 10 بہترين گولز شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔ لائنل ميسي اور لاتان ابراہيموچ کے گول بھي فہرست ميں شامل ہيں۔فيفا نے 10 فٹبالرز کے گولز شارٹ لسٹ کرلئے ہیں جن میں سے بہترین گول کا چناؤ ہوگا۔
بارسلونا کے لائنل ميسي کا ريال بيٹس کيخلاف کيا گيا گول بھي نامزدگي ميں شامل ہے۔ ايل کے گليکسي کي نمائندگي کرنے والے سوئيڈش فٹبالرزلاتان ابراہيموچ کا گول بھي ايوارڈ کي دوڑ ميں شامل ہے۔برازيل کے میتھیوزکونھا ،اٹلي کے فیبیو کواگلیاریلا اور کولمبيا کے یوان فرینڈو کے گول بھي فہرست ميں شامل ہیں۔فہرست میں امريکا، کيمرون اور ناردرن آئرلينڈ کي ويمن فٹبالرز کے گولز بھي نامزد کئے گئے ہيں۔ شائقين يکم ستمبر تک اپنے بہترين فٹبالر کے گول کو ووٹ دے سکتے ہيں