سٹاک ہوم میں کشمیر کمیٹی سویڈن کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسٹاک ہوم(دوست نیوز)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں کشمیر کمیٹی سویڈن کی جانب سے بھارتی سفارتخانے کے سامنے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اہتمام کیا گیا، جس میں سٹاک ہوم اور گرد و نواح میں قائم تمام پاکستانی تنظیموں پنجاب(انڈیا)،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن ،پاک سویڈ ویلفیئر سوسائٹی اور فارن کنٹریز کےبھرپور تعاون سے سویڈن بھر سے پاکستانیوں نے حواتین و بچوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے پاکستان اورکشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت محالف نعرے درج تھے فضا مظاہرین کی جانب سے بھارت مخالف نعروں، آزادی آزادی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گھونجتی رہی۔مظاہرین نے شدید بارش کے باوجود گھنٹوں احتجاج جاری رکھا اور عالمی برادری سے پُر زور مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری انڈین دہشت گردی کا فوری نوٹس لیا جائے اور پنجاب کے افراد نے بھی اپنا الگ وطن خالصتان کا مطالبہ کیا
اس موقع پر سویڈن اور دیگر ممالک کے افراد نے عالمی برادری سے کشمیر میں جاری انڈین دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا-مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما (سابق اُمیدوار ایم پی اے ) راجہ اسلم نے احتجاجی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی کشمیر کمیٹی، مختلف سماجی تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے مظاہرین سے پرجوش حطاب بھی کیے کشمیر کمیٹی کے صدر چوہدری ظفر نے کھل کر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بے نقاب کیے اور ان کی مذمت کی جبکہ سیکرٹری جنرلتیمور عزیز کشمیری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر پالیسی کی تائید کی۔ انفارمیشن سیکرٹری جناب عامر جبار ملک نے اپنے خیالات کے اظہار میں افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا۔ اور جوائنٹ سیکرٹری عامر ندیم چوہدری کی طرف سے کشمیر کی آزادی تک کشمیر کمیٹی کے زریعے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا اظہار کیا۔
آخر میں کمیٹی کی طرف سے بھارتی سفارتخانے خانے کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا- جناب سردار تیمور عزیز نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے پرامن احتجاج جاری رکھنے کا اعادہ کیا، انھوں نے زبردست سیکورٹی فراہم کرنے پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔