یورپی یونین کے 6 ممالک 356 تارکین وطن کو پناہ دینے پرمتفق

یورپی یونین کے چھ ممالک نے دو ہفتے تک سمندر میں امدادی بحری جہاز میں پھنسے ہوئے تین سوچھپن تارکین وطن کو پناہ دینے پراتفاق کیاہے جس سے بحیرہ روم میں تارکین وطن کے معاملے پررکن ملکوں کے درمیان پائی جانے والی موجودہ کشمکش کا خاتمہ ہوگیاہے۔تارکین وطن کے امور کے بارے میں یورپی یونین کے کمشنر اور مالٹا کے وزیراعظم نے کہا کہ بحری جہاز پرپھنسے ہوئے تارکین وطن کو پہلے مالٹا لے جایاجائے گا جہاں سے انہیں فرانس، جرمنی، رومانیہ، لیگسمبرگ، پرتگال اورآئرلینڈمنتقل کیاجائے گا۔