چوہدری موسیٰ الہٰی 31 اگست کو بارسلونا میں خطاب کریں گے، چوہدری صفدر اقبال وڑائچ

بارسلونا(دوست نیوز)چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہٰی کے بھائی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری موسیٰ الہیٰ 31 اگست کو بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ولیگی کارکنان وعہدیداران سے خطاب کریں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان مسلم لیگ اسپین کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات چوہدری صفدر اقبال وڑائچ نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہو ں نے تمام پاکستانیوں کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔