مسلمان بادشاہ کے نام سے منسوب دہلی کے سٹیڈیم کا نام تبدیل

دہلی: (دوست نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بغض انتہا کو پہنچ گیا، مسلمان بادشاہ فیروز شاہ تغلق کے نام سے منصوب دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم کو اب بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے نام پر رکھ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی رکھ دیا گیا ہے لیکن اسے فیروز شاہ ہی پکارا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلمان بادشاہ فیروز شاہ تغلق کا سلطنت دہلی کے تغلق خاندان سے تعلق تھا اور وہ اس خاندان کے تیسرے حکمران تھے جنہوں نے 1351 سے 1388 تک حکومت کی۔ فیروز شاہ 1309ء میں پیدا ہوئے اور انتقال 20 ستمبر 1388 کو ہوا۔