عمرہ کیلئے ای گیٹ پروگرام کا اعلان، آن لائن حاصل کیا جا سکے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرے پر آنیوالوں کیلئے ای گیٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے اسپیشلسٹ کمپنی ’عمرہ می‘ کو کثیر المقاصد ای گیٹ قائم کرنے کا ٹھیکہ دیدیا دیا ہے۔سبق ویب کے مطابق ای گیٹ کثیر المقاصد ہو گا۔ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ پر آنے میں سہولت ہو گی۔عمرہ ویزہ آن لائن حاصل کیا جا سکے گا۔عمرے کے سفر کی ساری تیاری آن لائن ہو گی۔ہوٹل کی بکنگ ، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کے جملہ انتظامات کے پیکیج آن لائن حاصل کئے جا سکیں گے۔دنیا بھر میں موجود 3700خارجی ایجنٹس اور عمرہ ٹوورزکے انتظامات کرنیوالے 700ادارے عمرہ ای گیٹ سے استفادہ کریں گے۔عمرہ بزنس کے بانی ایگزیکٹو چیئرمین محمد محفوظ سالم بن محفوظ نے بتایا کہ عمرہ می ویب کی مدد سے پروازوں میں تبدیلی بھی ممکن ہو سکے گی۔ٹرانزٹ کے مسافر بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔اس کی بدولت عمرے کا پروگرام دنیا کے ہر انسان کیلئے آسان ہو جائے گا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات umrahme.comسے رجوع کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔