ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر17 فی صد پر آگئی

ترکی کی وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تُرکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ترکی میں سعودی سیاحوں کی تعداد 16 اعشاریہ 96 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے میں ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد 20 اعشاریہ 11 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے دوران پہلے چھ ماہ کے وران 4 لاکھ 45 ہزار 875 سعودی شہریوں نے ترکی کے لیے سیاحتی سفر کیا جب کہ رواں سال یہ تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 265 ریکارڈ کی گئی۔ سال 2018ء میں جولائی میں ایک لاکھ 65 ہزار 331 سعودی سیاح سیروتفریح کے لیے ترکی آئے کہ امسال ایک لاکھ 35 ہزار 273 سعودی سیاحوں نے جولائی میں ترکی کی سیر کی۔سعودی عرب کی سفارت خانے کے مطابق رواں سال ترکی میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے 6 بار انتباہی رپورٹس جاری کی گئیں۔
گذشتہ ماہ ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ترکی کے تقسیم، ارتکوی اور بشکچاش کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں کیونکہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ مافیا کی طرف سے سعودی شہریوں پر حملوں کے خطرات ہیں