کاتالونیا کرکٹ لیگ سیمی فائنل ،بادالونا کے شاہینوں نے یونائیٹڈ سی سی کو دھول چٹا دی

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا کرکٹ لیگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی، گزشتہ روز بادالونا شاہین کرکٹ کلب اور یونائیٹڈ سی سی کے درمیان لیگ کا سیمی فائنل کھیلا گیا۔ بادالونا شاہیں نے پہلے کھیلتے ہوئے 24 اوور میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 317 رنز اسکور کئے۔بابر خان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 35 بال پر 80 رنز جوڑے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
یونائیٹڈ سی سی نے 317 رنز کا پیچھا کیا تو سانسیں پھول گئیں اور 5۔23 اوور میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 215 رنز بنا سکے۔بادالونا شاہین نے سیمی فائنل میں یونائیٹڈ سی سی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔