بادالونا کے شاہینوں کی جیت کی خوشی میں محفل،کھلاڑیوں کو عشائیہ دیا

بارسلونا(دوست نیوز)بادالونا شاہین کرکٹ کلب نے سیمی فائنل میں یونائیٹڈ سی سی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر نے کے بعد قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر ایک محفل جمائی جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ بادالونا شاہین کرکٹ کلب کے صدر سجاول خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلب ان شائ اللہ فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور فائنل جیتے گا۔یہ صرف ایک میچ کی جیت نہیں تھی بلکہ تکبر کو شکست ہوئی ہے۔سینئر کھلاڑی چوہدری ثاقب علی نے شاہین فیملی کے اتفاق اور اتحاد کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت اتفاق میں ہے اور ہمارا اتحاد ہی ہماری جیت ہے ۔ہم ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ بہترین کرکٹ کے فروغ کے لئے کھیلتے ہیں۔ کاتالونیا ٹائیگرز کے کپتان حافظ غلام سرور نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج بادالونا شاہین کرکٹ کلب نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ میں اکثر کہتا ہوں کہ بادالونا شاہین کرکٹ کلب میرا اپنا کلب ہے ۔
تقریب کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا