بدقسمتی سے پاکستان کا سب سے بڑا دہشت گرد میرے حلقہ کا ایم این اے ہے،چوہدری موسی الہٰی کا بارسلونا میں خطاب

بارسلونا (نصراللہ چوہدری) میں این اے 71 میں آیا نیہں ہوں مجھے للکارا گیا ہے اور میرے والد کو بار بار مجبور کیا گیا آج میں میدان میں آگیا ہوں ،ان خیالات کااظہار کمانڈر گجرات چوھدری وجاہت حسین کے صاحبزادے اور امیدوار حلقہ این اے 71 چوہدری موسی الہی نے بارسلونا میں ضلع گجرات کی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا سب سے بڑا دہشت گرد میرے حلقہ کا ایم این اے ہے لیکن اب علاقہ کے فرعونوں کا مقابلہ کرنے کے لے میں آگیا ہوں انھوں نے کہا صرف ایک ہی علاقہ میں کروڑوں روپے سڑک پر لگا دیے گئے بار بار گلیاں نالیاں بنا کر کمشن کھائی گی صرف سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی بلکہ سکول کالج۔ھسپتال اور عوام کو معاشی طور پر خوشحال کرنا ضروری ہے ہم نے 1122 سروس متعارف کروائئ۔ٹریفک کی بہتری کے لیے وارڈن پولسیس بنائی وزیرآباد میں کارڈیالوجی سنٹر بنایا جس سے چار اضلاح کو فائدہ ہوا۔چوہدری موسی الہی نے کہا آج بھی سرائے عالمگیر میں قبضے ہو رہے ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب سابقہ دور والی غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے اس موقع پرامتیاز لوراں۔چوہدری عبدلغفار مہرانہ۔حمید اللہ بھٹی ۔ سعادت نواز اجنالہ۔ نے بھی خطاب کیا