اسپین میں پہلا میڈل جیتنے والی خاتون اولمپیئن کی لاش برآمد

میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین کی لاپتا ہونے والی سابق خاتون اولمپیئن بلانکا فرنینڈز کی لاش برآمد ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسپین کی سابق خاتون میڈلسٹ اولمپیئن 23 اگست سے لاپتا تھیں جن کی لاش پہاڑی علاقے سے ملی جس کے بعد تفتیشی حکام نے خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاپتا ہونے کی رپورٹ ان کی بیٹی نے گزشتہ ماہ درج کرائی تھی، خاتون کی گاڑی کو یکم ستمبر کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔بلانکا فرنینڈس اسپین کی پہلی خاتون اولمپئن تھیں جنہوں نے 1992 ہونے والے ونٹر اولمپکس میں میڈل حاصل کیا۔ہسپانوی وزیر کھیل نے خاتون کی موت کو اسپین کے کھیلوں کے لیے انتہائی افسوناک دن قرار دیا۔