چوہدری امانت حسین مہر کے آفس ماڈل ٹاؤن آفس میں عبدالرزاق کی آمد, پرتکلف ظہرانہ دیا گیا

لاہور(رضوان کاظمی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل روانڈر عبدالرزاق کی دوست احباب کے ہمراہ یورپ کے معروف بزنس مین رئیس سپین چوہدری امانت حسین مہر کے آفس ماڈل ٹاؤن آمد،آنے والے معززین مہمانوں کا چوہدری امانت حسین مہر اورانتظامیہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔عبدالرزاق کی دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔عبدالرزاق نے چوہدری امانت حسین مہر کے پاکستان کے بڑے شہروں سمیت لاہور میں بزنس پراجیکٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارک باد پیش کی۔
چوہدری امانت حسین مہر نےپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل روانڈر عبدالرزاق کو ایک بار پھر اسپین میں ہونے والے CPL ٹورنامنٹ بارسلونا کی دعوت بھی دی عبدالرزاق ایک بار پھر بارسلونا کا وزٹ کریں گے