سردار حسن نواز خان، چوہدری محمد خان بھٹی اور دیگر رہنماوں کی جرمنی میں چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری اور صحت کے لئے دعا

جرمنی(نمائندہ دوست)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ان دنوں علیل ہیں اور جرمنی میں زیر علاج ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کی صحت کافی حد تک بہتر ہے اور چند دنوں میں گھر شفٹ ہو جائیں گے۔
گزشتہ روز سردار حسن نواز خان، چوہدری محمد خان بھٹی،سیکرٹری پنجاب اسمبلی،چوہدری سکندر حیات گورایہ لندن،چوہدری نجیب اشرف چیمہ،سید ساجد شاہ ،چوہدری ساجد گوندل اور چوہدری افضل ساروچک نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات کی ۔
اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک چوہدری شجاعت حسین صاحب کو صحت وتندرستی عطاء فرمائے آمین