ہسپانوی سائیکلسٹ کا شاندار اسٹنٹ، دیکھنے والے دنگ

ہسپانوی سائیکلسٹ کا شاندار اسٹنٹ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہسپانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جوسائیکل چلاتے ہوئے شاندار اسٹنٹ پیش کر رہا ہے۔ جرمنی کے ٹاؤن Birkenfeld میں منعقدہ ایک ایونٹ میں Bienvenido Aguadoنامی اسپین کے سائیکلسٹ نے سائیکل چلاتے ہوئے کئی فٹ بلند ریمپ سے چھلانگ لگائی اور فضا میں سونامی کے انداز میں قلابازی کھانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ریمپ پر کامیاب لینڈنگ کی۔ ہسپانوی نوجوان کا یہ کارنامہ اپنی نوعیت کا پہلا اسٹنٹ ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔