حکومت نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: (دوست نیوز) حکومت نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد جونیجو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ پرویز جونیجو کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔سیکرٹریٹ گروپ کے عامر حسن سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 22 کے عامر حسن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔