ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ابرار کیانی کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

پیرس تشریف لائے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری نے دُعا کرائی۔ دوست احباب اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پیرس (اشفاق چوہدری سے)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ابرار کیانی کی والدہ جن کا گذشتہ دنوں (پاکستان) میں انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے کیانی ریسٹورنٹ میں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی جس میں
پیرس تشریف لائے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پرابرار کیانی کی والدہ مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نورالحق قادری نے دین اسلام میں والدین کے مقام اور مرحومین کے ایصال ثواب کے حوالے سے دینی تعلیمات و احکامات کے مختلف و اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ۔
شرکاءنے ابرار کیانی سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ابرار کیانی نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔