چوہدری پرویز اقبال لوہسرکی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات اور تیمار داری کی

کاسل(نمائندہ دوست)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جرمنی کے شہر کاسل میں زیر اعلاج پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کی اور صحت یابی پر مسرت کااظہار کیا۔
اس موقر پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹوڈائریکٹر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن علی چوہدری بھی موجود ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین سے بھی ملاقات کی اوراس موقع پرکہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے تارکین وطن پاکستانیوں کے لئے اپنے مختصر ترین وزارت عظمٰی کے دور میں دو بڑے کام کئے۔
انہو ں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو تارکین وطن ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں ۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے دور وزارت عظٰمی میں پی آئی اے میں پاکستانیوں کی میتیوں کو پاکستان لے جانے کا فری انتظام کیا جو اس سے قبل نہیں تھا۔
دوسرا انہوں نے اٹلی کے شہر میلان اور اسپین کے شہر بارسلونا میں قونصل خانوں کی منظوری دی جس میں آج ہزاروں تارکین وطن پاکستانی مستفیذ ہو رہے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور اپنے وطن روانہ ہوں ۔