کشمیر میں جاری کرفیو کو سنتالیس روز ہوگئے ،کشمیر کی پوری آبادی بنیادی ضروریات سے محروم ھے پاکستان ہائی کمشنر

لندن (اظہر جاوید)لندن ہائی کمیشن میں نماز جمعہ کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیری عوام کے لیے دعائیں مانگی گئیں
اس موقع پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری کرفیو کو سنتالیس روز ہو گئے ہیں جہاں پر کشمیر کی پوری آبادی بنیادی ضروریات سے محروم ہے ایک میلن بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو گھیرا ہوا ہے
قومیں وطن پرستی اور قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھیں تو زندہ رہتی ہیں آج وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا جائے تاکہ مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کی سر زمین پر انصاف مہیا کیا جا سکے ۔اس موقع مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ جب سے کشمیر میں آپریشن شروع ھوا ھے ان کا اپنی فیملی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔پاکستانی ہائی کمیشن میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تصویری کہانی نمائش کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا