سپین: ایراگون موٹو جی پی کا ٹائٹل مارک مارکوئز نے اپنے نام کر لیا

میڈرڈ: (دوست نیوز) سپین میں ایراگون موٹو جی پی کا ٹائٹل مارک مارکوئز نے اپنے نام کر لیا، بے قابو بائیکس سے رائیڈرز کی قلابازیوں سے ریس کا خوفناک منظر بن گیا۔ایراگون کے دلکش ٹریک پر موٹو جی پی، دنیا بھر کے موٹر سائیکلسٹ اِن ایکشن ہو گئے۔ تیز رفتاری، کنٹرول رائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ، دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ بائیکرز کی ٹکروں پر ڈی ٹریک ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔
مارک مارکوئز نے برتری کی دھاک بٹھائی، جیت ان کے حصے آئی، وکٹری سٹینڈ پر جگہ پائی۔ موٹو 2 اور تھری کی ریس میں آگے نکلنے کا جنون بائیکرز کے بے قابو ہونے کی وجہ بن گیا، قلابازیوں پر قلابازیاں سے خواتین اور بچے خوف کا شکار تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دیگر کیٹگریز میں کامیاب بائیکرز کی خوشیاں دیدنی تھیں۔