اسپینش فٹبال ليگ میں بارسلونا کو اَپ سیٹ شکست

اسپينش فٹبال ليگ لالیگا ميں بارسلونا کو 0۔2 سے اَپ سيٹ شکست دے کر گرينيڈا پوائنٹس ٹيبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔رامون عزیز نے ابتدائی دو منٹ ميں ہی پہلا گول کیا جبکہ الورو باویو نے دوسرے ہاف ميں پنالٹی پر گول اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ جواب میں بارسلونا کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔انگلش پريميئر ليگ ميں دفاعی چيمپيئن مانچسٹر سٹی نے واٹ فورڈ کو 0۔8 سے شکست دی۔ برناڈو سلوا نے ہيٹ ٹرک اسکور کی۔
دوسری جانب اٹالين ليگ ميں يوونٹس نے ورونا کو 1۔2 سے شکست دی۔ ایرون رامسے اور کرسٹيانو رونالڈو نے ايک ايک گول کیا