اسپین : سائیکلسٹ نے سیلابی پانی میں پھنسے ہرن کو بچالیا

اسپین میں ہمدرد سائیکلسٹ نے سیلابی پانی میں پھنسے ہرن کو بچا لیا۔یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب سائیکل سواروں کا گروپ سڑک سے گزر رہا تھا کہ انہوں نے ہرن کو مشکل میں دیکھا اور بچانے پہنچ گئے۔سائیکل سواروں نے تباہ شدہ عمارت میں سیلابی پانی بھر جانے کے باعث پھنس جانے والے ہرن کو باہر نکالا اور اُسے ڈوبنے سے بچا لیاجبکہ ہرن نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی تیزی سے جھاڑیوں کی جانب دوڑ لگادی۔