یونانی جزیرے لیسبوس پر مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی، کم از کم دو ہلاکتیں

يونانی جزیرے لیسبوس پر قائم مہاجرین کے ایک کیمپ میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم دو ہلاکتوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایک رہائشی کنٹینر میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک خاتون اور اس کا بچہ ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد لیسبوس کے جزیرے پر شدید بد امنی پھیل گئی اور آگ بجھانے والے عملے پر بھی حملے کیے گئے۔ حکام نے مزید سکیورٹی اہلکار لیسبوس روانہ کر دیے ہیں تاکہ مہاجرین کے اس مرکز میں حالات پر قابو پایا جا سکے۔ لیسبوس کے جزیرے پر گنجائش سے زیادہ تارکین وطن اور مہاجرین کو رکھا گیا ہے۔