انیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کل سے اسپین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

بارسلونا (جواد چیمہ) پاکستان کی سپرہٹ انیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کل سے اسپین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کو 3زبانوں اسپینش، کاتالان اور باسک میں ڈب کیا گیا ہے۔ دی ڈونکی کنگ پہلی سائوتھ ایشین فلم ہوگی جو بیک وقت50سے زائد سینمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔