چوہدری ساجد تارڑ کی بارسلونا آمد ،تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بارسلونا(دوست نیوز)چوہدری ساجد تارڑ کو بارسلونا پہنچنے پر خوش آمدید کہنے سے لے کر واپسی تک کے تمام انتظامات اور پروگرامز کو حمتی شکل دے دی گئی۔
کشمیر توجہ چاہتا کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس اور دورہ چوہدری ساجد تارڑ کی آرگنائزر کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں تمام انتظامات اور پروگرامز کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی۔
چوہدری ساجد تارڑ مشیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 16ہفتہ دوپہر دو بجے بارسلونا پہنچیں گے،بارسلونا ائیر پورٹ پر دوست احباب کے ساتھ بھر پور استقبال کیا جائے گا۔
آرگنائزر نے کہا کہ 17نومبر اتوار ساڑھے پانچ بجے پلاسا ہسپانیہ ہوٹل کاتالونیا میں کشمیر امن کانفرنس سے خطاب کریں گے، کشمیر امن کا نفرنس میں تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
میٹنگ میں چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں ، چوہدری ساجد گوندل، علی رشید بٹ، چوہدری قیصر محمود دھوتھڑ،فرحان اختر مہر، محمد سلیمان گوندل، محمد عثمان ،سجاد بٹ،مرزا جابر اور میر نے شرکت کی۔