کاتالان کرکٹ تباہی کے دھانے پر،بیس ہزار سے زائد کی کمائی کرنے والی سی پی ایل کا بائیکاٹ

بارسلونا(پ ر)اسپین کے صوبہ کاتالونیا میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے بینر تلے ہونے والی کرکٹ تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی۔ نااہل صدر نے تین سال میں کرکٹ کو تباہ اور نوجوانوں کا مستقبل دھندلا دیا۔بیس ہزاریوروز سے زائد کی کمائی کرنے والی سی پی ایل میں کھلاڑیوں میں لڑائی ہوگئی اور ٹیموں نے سی پی ایل کا بائیکاٹ کردیا۔ کامیاب سی پی ایل کو صدر فیڈریشن نے اپنی نااہلی سے لڑائی پر ختم کردیا۔کاتالان کرکٹ فیڈریشن کا صدر کھلاڑیوں اور کلبز میں لڑائی کروا کے خود گراونڈ میں بھی نہیں آ یا اور ایک ایسے کھلاڑی کو جس پر اسپین کرکٹ فیڈریشن میں کھیلنے پر پاپندی ہے اور وہی کھلاڑی پہلے بھی میچ فکسنگ میں ملوث تھے ان کو زبردستی کھلانا ہے۔جس کا نتیجہ نکلا کہ سی پی ایل ناکام ہوگئی۔اب بھی اگر کھلاڑیوں اور کلبز کو اعتماد میں نا لیا گیا تو اگلا قدم فیڈریشن کا بند ہو نا بھی ہوسکتا۔
یاد رہے کہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر کے خلاف مقامی اسپورٹس عدالت اور مقامی پولیس میں کرپشن کے کیسز بھی درج ہیں ان پر بھی کارروائی جاری ہے اس کے علاوہ کلبز آئندہ ہفتے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کرنے جا رہے ہیں۔