گوبر سے بنے بھارتی کیکس کی امریکا میں فروخت

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے، خبر کے مطابق امریکا میں مختلف سٹورز پر گائے کے گوبر سے بنے بھارتی کیکس فروخت ہو رہے ہیں۔
بھارتی صحافی نے امریکی سٹور کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں گائے کے گوبر سے بنے کیکس کے پیکٹ دیکھے جا سکتے ہیں۔ صحافی نے لکھا ہے کہ ایک رشتہ دار نے انہیں امریکا سے تصویر بھیجی ہے اور بتایا کہ کیکس امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک سٹور میں 3 ڈالرز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیکٹ میں گوبر کے 10 کیکس پر مشتمل ہے اور لکھا کہ بھارتی پراڈکٹ ہے اور کھانے کے لیے نہیں بلکہ مذہبی مقصد کے لیے ہیں۔
اس تصویر کے سامنے آنے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اچھا ہوتا اگر یہ امریکا میں کاؤ ڈنگ کوکی یعنی گائے کے گوبر کے بسکٹ کے نام سے فروخت ہوتے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ گارنٹی نہیں ہے کہ یہ کیک درحقیقت بھارتی نسل کی گائے کے گوبر سے ہی بنے ہیں۔ سدھارتھ سنگھ نامی ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔
شبھم گپتا نے لکھا کہ انہیں تجسس ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم بھارتی بھکٹ بغیر گوشت کے برگر سمجھ کر کھائیں گے