سلیم سرور جوڑا کوپی ٹی آئی ضلع گجرات کا صدر مقرر ہونے پر چوہدری ناصر محمود کی دلی مبارک

بارسلونا(دوست نیوز)چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ڈسٹرکٹ گجرات کا صدر مقرر کر دیا گیا،چوہدری سلیم سرور جوڑا گجرات کی عوام اورگجرات تحریک انصاف کے ورکر وں کی دل کی آواز ہیں ،ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسپین چوہدری ناصر محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا وزیراعظم عمران خان کی سوچ اور ویژن کو آگے لے کر بڑھیں گے۔اور عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔