راجہ ساجد حسین کے والد محترم کی وفات پر حاجی اسد حسین کا اظہار تعزیت

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد حسین کے والد گرامی راجہ محمد افضل رضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔راجہ ساجد حسین کے والد گرامی راجہ محمد افضل مرحوم کی وفات پرپاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین