ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دس دسمبر عالمی یوم انسانی حقوق کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کے لئے منایا جائے گا،راجہ مختار سونی

بارسلونا(دوست نیوز)دس دسمبر عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع پر ندائے کشمیر ایسوسی ایشن بارسلونا میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بے بس کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے دنیا کے سامنے آواز بلند کرے گی۔ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے منصفو اور عالمی دن انسانی حقوق منانے والوں کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے ان کی آہ وبکا نہیں سنتے ،انہوں نے کہا کہ کل 10 دسمبرانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی شام چار بجے اسکائی ویز ریسٹورنٹ 2پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں