ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عالمی انسانی حقوق کادن کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کے لئے منایا گیا

بارسلونا(دوست نیوز)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دس دسمبر عالمی انسانی حقوق کا دن کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کے لئے منایا گیا۔مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تقریب سے قونصل جنرل عمران علی چوہدری ،محمد اقبال چوہدری ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی، چوہدری عبدالغفار مرہانہ ، حاجی راجہ اسد حسین، محمد ناصر شہزاداور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی مذمت کی اور اقوام عالم کی توجہ مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی، مقررین نے دس دسمبر عالمی انسانی حقوق کے حوالہ سے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے اور وہاں بسنے والے کشمیریوں کو انسانی حقوق دئیے جائیں جس میں سب سے بڑا حق آزادی ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے زندگی بسر کر سکیں۔