لاہور واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،چوہدری ساجد گوندل

بارسلونا(دوست نیوز)ڈاکٹر بھی زندہ ہیں ،وکلاء بھی زندہ ہیں،مری تو صرف انسانیت ہے،لاہور واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہار نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی یورپ چوہدری ساجد گوندل نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بحیثیت ایک انسان سوچنا ہوگا، کہ ہماری منزل کیا ہے اور ہم کونسا راستہ اختیار کر چکے ہیں،حکومت وقت کو چاہیے، اس واقعہ کی منصفانہ انکوائری کرا کر اس میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے کر آئندہ کے لیے نشان عبرت بنایا جائے،