جولائی تا نومبر: اوورسیز پاکستانیوں نے 9,298.57 ملین ڈالر وطن بھجوائے

لاہور: (ویب ڈیسک) مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 9,298.57 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9,281.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2019ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,819.66 ملین ڈالر رہی جو اکتوبر 2019ء کے مقابلے میں 9.05 فیصد کم جبکہ نومبر 2018ء کے مقابلے میں9.35 فیصد زیادہ ہیں۔
بلحاظ ملک نومبر 2019ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 407.48 ملین ڈالر، 383.77 ملین ڈالر، 298.64 ملین ڈالر، 285.56 ملین ڈالر،172.25 ملین ڈالر، اور52.76 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔
یاد رہے کہ نومبر 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 395.12 ملین ڈالر، 350.35 ملین ڈالر، 268.32 ملین ڈالر، 246.78 ملین ڈالر، 153.51 ملین ڈالر اور 42.22 ملین ڈالر تھیں۔ نومبر 2019ء میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 219.19 ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2018ء میں ان ملکوں سے 207.74 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے