برطانوی پارلیمنٹ میں ریکارڈ تعداد میں غیر سفید فام ارکان منتخب

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ تعداد میں65 غیر سفید فام کمیونٹی کے افراد شامل ہوئے ہیں، گزشتہ پارلیمنٹ میںیہ تعداد 52 تھی۔ ان نومنتخب ارکان میںٹوری ٹکٹ پر عراقی نژاد ندہیم زہاوی، اور لیبر ٹکٹ پر ترکی کرد فریال کلارک بھی شامل ہیں۔ بھارتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے 15امیدوار منتخب ہوئے ،جن میں شالیش وارا، الوک شرما، پریتی پٹیل، کلیئر کوٹن ہو ٹوری پلیٹ فارم سے جبکہ گگن مہندرا، تنمان جیت سنگھ، وریندرا شرما اور رشی سوناک لیبر ٹکٹ پر کامیاب ہوئے، ناویندو مشرا، سوئلا براورمان اور والیری واز، منیرا ولسن، لیزا ناندی، پریت کور گل، سیما ملہوترالبرل ڈیموکریٹس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم پیز میںروشن آرا علی، روپا حق، ٹیولپ صدیق اور افسانہ بیگم شامل ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس، گرین اور بریگزٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کھڑا کوئی پاکستان نژاد امیدوار کامیاب نہیںہوا جبکہ ایس این پی نے کسی پاکستان نژاد امیدوار کو اپنے پلیٹ فارم سے کھڑا ہی نہیں کیا