ملالہ پر بنی فلم گل مکئی 31جنوری کو بھارت میں ریلیز کی جائیگی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم گل مکئی رواں ماہ کی 31 تاریخ کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ اس فلم میں ملالہ کا کردار ایک انڈین لڑکی ریم شیخ نے ادا کیا ہے جنہیں مخلتف آڈیشنز کے بعد اس رول کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ فلم کی کاسٹ میں دیویا دتا، پنکھج ترپاٹھی، اتل کلکرنی شامل ہیں جن کے اس فلم میں اہم کردار ہیں