کوئٹہ میں دھماکا:ڈی ایس پی سمیت 5 افراد شہید

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللّٰہ سمیت 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کی ایک مسجد میں ہوا۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔